میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں
لاہور بورڈ میں آمنہ کی 1192نمبر کیساتھ پہلی،قاسم 1191کیساتھ دوسری، عزوہ جاوید کی 1190 نمبر لیکر تیسری پوزیشن گوجرانوالہ میں ٹاپ سمیت 8پوزیشنوں پر طالبات ،فیصل آباد بورڈ میں طالبہ عمنہ صلاح الدین کا 1191 نمبر لیکر پہلا نمبر
لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی ،ملتان،بہاولپور(خبر نگار،نیوز رپورٹر، خبرنگار،خصوصی نامہ نگار،خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر) میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ،لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن امینہ محبوب نے 1192 نمبر کیساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد قاسم نے 1191نمبر کیساتھ جبکہ تیسری پوزیشن عزوہ جاوید نے 1190 نمبر لیکر حاصل کی ۔سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن محمد قاسم نے 1191 ، دوسری پوزیشن اونکار سنگھ نے 1189 اور محمد ایان 1189 نے جبکہ تیسری پوزیشن محمد ایان نے 1188 نمبر لیکر حاصل کی،راولپنڈی بورڈ میں محمد حنان اختشام نے 1191 نمبر لیکر پہلی پوزیشن لی ۔ زویثر مطاہر نے 1180 نمبرلیکر دوسری اور محمد فتح عبداللہ نے 1178 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ گوجرانوالہ میں ٹاپ پوزیشن سمیت 8 پوزیشنوں پر طالبات نے میدان مار لیا۔ 9 پوزیشنیں نجی اور 5 سرکاری سکولوں کے طلبہ نے حاصل کیں۔ عادینہ رشید اور صادیقہ الماس نے برابر 1190 نمبر لے کر مشترکہ طور پر بورڈ میں ٹاپ کیا ۔ زین اکرم نے 1188 نمبر لے کر دوسری اور محمد احمد عامر نے 1187 نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ طالبات میں صادیقہ الماس اور عادینہ رشید نے 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ عائشہ عمر اور نور العین نے 1186 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن جبکہ مریم فاطمہ نے 1184 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس گروپ بوائز میں زین اکرم 1188 نمبر لے کر اول، محمد احمد عامر 1187 نمبر لے کر دوم اور عبدرافع بٹ نے 1186 نمبر لے کر سوئم پوزیشن حاصل کی۔
فیصل آباد بورڈ میں طالبہ عمنہ صلاح الدین نے مجموعی طور پر 1191 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، طالبہ رامین فاطمہ نے 1190 نمبر لے کر دوسری اور طالب علم رائف عبدالاحد نے 1189 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ساہیوال بورڈ میں کامیابی کا تناسب 65.10فیصد رہا۔ 1191نمبر لیکر 2طلبا منصف بشیر اور عبداﷲ ناصر نے پہلی پوزیشن،رابیتہ رمضان 1190لیکر دوسری ، محمدمنیب احمد اور امینہ عامر نے 1188نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ملتان بورڈ میں طالبہ مہرین رسول نے 1190 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائقہ محبوب 1188 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ 1187 نمبر حاصل کر کے تین طالبات نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جن میں حمنہ ابراہیم ،خدیجہ چودھری اور ارسلنہ فاطمہ شامل ہیں۔
ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن لیہ کے عبداﷲ سلیم نے 1191 نمبر حاصل کر کے اپنے نام کی جبکہ تونسہ کے میر مجتبیٰ نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن 1189 نمبروں کے ساتھ مظفرگڑھ کی فروہ احمد، لیہ کی میراب زہرہ اور لیہ کے سید محمد جون عباس نقوی نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن بھکر کے نبیل احمد کاظمی نے 1188 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کی، دوسری پوزیشن مشترکہ طورپر بھکر کی ہادیہ فاطمہ اور سرگودھا کے محمد نے 1186،1186 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر خوشاب کی منیفہ آصف اور سرگودھا کی ایمن ممتاز نے 1185، 1185 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ بہاولپور بورڈ میں عبدالحسیب نے 1186 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ مزمل بلال 1184 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں دوسرے نمبر پر رہے ۔ جویریہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ نے 1183 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments