سیف سٹی توسیعی منصوبہ مکمل کریں
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک ہر صورت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 'سیف سٹی بل' حتمی شکل دے کر جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں توسیعی پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے پر مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،اس کے تحت 85 فیصد نئے کیمرے نصب کیے جا چکے جبکہ 415 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر بچھا دی گئی ہے ، مزید برآں ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سکیورٹی پر بھی 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید 'فیوژن سینٹر' کو بھی تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments