4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تبدیل، 3کی خدمات وفاق کے حوالے
محمد نعیم سلیم بہاولپور ،محمود ہارون خان فیصل آباد،محمد سلیمان راولپنڈی تعینات
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے اور 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئیں۔جاری نوٹیفکیشن کیمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم سلیم کاراولپنڈی سے بہاولپور ، محمود ہارون خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد ،سید علی عمران کا لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیمان کا گجرات سے راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں وفاق کے حوالے کئے جانیوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار النبی کو بینکنگ کورٹ فیصل آباد، محمد عمر کو بینکنگ کورٹ لاہور اور گل عباس کو پریذائیڈنگ آفیسر انٹل ایکچوئل پراپرٹی ٹریبونل فیصل آباد مقرر کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments