قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات سے متعلق کوئی کیس زیر سماعت نہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات  سے متعلق کوئی کیس زیر سماعت  نہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

کراچی (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات سے متعلق زیر سماعت کسی بھی کیس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رول 137 میں مجوزہ ترمیم کو کسی مخصوص مقدمے سے جوڑنا غلط اور بے بنیاد ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قائد حزب اختلاف کے اثاثہ جات سے متعلق کوئی کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت نہیں ہے ، جبکہ رول 137 میں مجوزہ ترمیم کا اس حوالے سے کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید واضح کیا کہ رول 137 میں مجوزہ ترمیم تاحال منظور نہیں ہوئی اور اس حوالے سے گردش کرنے والی بعض اطلاعات حقائق کے منافی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...