پرائیویٹ حج بکنگ وزارتِ مذہبی امور کریگی، ادائیگیاں پاک حج ایپ سے ہونگی

 پرائیویٹ حج بکنگ وزارتِ  مذہبی امور کریگی، ادائیگیاں  پاک حج ایپ سے ہونگی

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)آئندہ سال فریضۂ حج کی ادائیگی کے لییبکنگ اب پرائیویٹ آپریٹرز کی بجائے وزارتِ مذہبی امور کے توسط سے ہوگی۔

پہلی بار سرکاری کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری پاک حج ایپ کے ذریعے چلائی جائے گی۔ پرائیویٹ حج پیکجز، معاہدے اور تمام ادائیگیاں وزارتِ مذہبی امور کی نگرانی میں ہوں گی۔سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پرائیویٹ حج کی تمام مالی لین دین پاک حج ایپ کے ذریعے ہوگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ حج سے متعلق معاہدوں اور ادائیگیوں کے لیے ون ونڈو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ نئے نظام سے فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ پاکستان کی 25 مجاز پرائیویٹ حج کمپنیاں وزارتِ مذہبی امور کے تحت خدمات فراہم کریں گی۔ عازمین پاک حج ایپ پر دستیاب پیکجز میں سے اپنی پسند کی کمپنی کا انتخاب کر سکیں گے ۔پرائیویٹ حج آپریشن 2027 سے 2030 تک نئے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت چلایا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور پرائیویٹ حج معاہدوں، ادائیگیوں اور آپریشن کی نگران ہوگی۔سعودی ہدایات کے مطابق حج انتظامات کو مزید شفاف، محفوظ اور تیز بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ پاک حج ایپ سرکاری کے بعد اب پرائیویٹ حج آپریشن کا بھی مرکزی پلیٹ فارم ہوگی۔پاک حج ایپ پر اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار پرائیویٹ عازمین رجسٹریشن کرا چکے ہیں جبکہ عازمین کی رقوم اور معاہدوں کی مکمل نگرانی وزارتِ مذہبی امور کے تحت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...