پاکستان، چین سائنسی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر متفق
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں کامسٹیک، پاتھ فائنڈر سٹیڈل پاکستان اور کمرشل کلچر ایسوسی ایشن برائے چین کے اشتراک سے گلوبل ساؤتھ انوویشن اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ 2026 منعقد ہوئی۔
تقریب میں چین کے 13 رکنی وفد، وفاقی و صوبائی حکام، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں، جامعات، سائنسدانوں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ سمٹ سے خطاب کر تے ہوئے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر سرمایہ کاری و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر شیخ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ، انہوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے آراستہ کرنے ، برآمدات میں اضافے کے لئے ویلیو ایڈیشن اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر زور دیا۔ کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ تحقیق، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری گلوبل ساؤتھ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، چینی وفد کے سربراہ لی آنگ نے سائنس، ٹیکنالوجی، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ، چینی وفد کے سربراہ لی آنگ نے پاکستان کے سائنسی و صنعتی امکانات اور نوجوان افرادی قوت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، صنعت، تحقیق اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ یہ سمٹ محققین، صنعت، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی اہم کوشش ہے ۔ انہوں نے چینی وفد کی جانب سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments