ترکیہ، سعودیہ، پا کستان اسلامی دنیا کے نگہبان، خصوصی نغمہ جاری

ترکیہ، سعودیہ، پا کستان اسلامی دنیا  کے نگہبان، خصوصی نغمہ جاری

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

 نغمے کے بول ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان تینوں ممالک کے مشترکہ دینی اور تہذیبی ورثے کی ترجمانی کرتے ہیں۔خصوصی نغمے میں ترکیہ، سعودیہ اور پاکستان، اسلامی دنیا کے نگہبان کا پیغام باہمی اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ دفاعی عزم کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ خصوصی نغمے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات، باہمی تعاون، اخوت اور مشترکہ دفاعی عزم کو مو ثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...