مہنگائی میں اضافہ، آٹا سمیت 20اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

 مہنگائی میں اضافہ، آٹا سمیت 20اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد میں آٹا کا 20 کلو کاتھیلا3133، راولپنڈی میں3093روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہواہے ، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ،9 سستی ہوئیں جبکہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ پیاز 10.1 اور مرغی 9.19 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال چنا 2.4 فیصد، گھی اور آٹا سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے ، ایل پی جی، چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے ۔دوسری جانب آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہفتے میں 100روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹاکے 20کلوتھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3ہزار133روپے ہے ، کراچی میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوکر 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا، ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا، خضدار اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا۔ادھر سکھر اوربنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوا، اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 133روپے تک ہے ، پشاور 3ہزار 100 اور راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3ہزار 93 روپے تک ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...