بادَر گیس فیلڈ گھوٹکی کے 42دیہات کو گیس فراہمی کی ہدایت
گیس فیلڈزکے 5کلومیٹردائرے میں دیہات کیلئے جامع پالیسی گائیڈ لائنز تیار:ذیلی کمیٹی
اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے 5 کلومیٹر دائرے میں واقع دیہات کو گیس فراہمی کا دیرینہ مسئلہ مزید تاخیر کا متحمل نہیں۔جمعہ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر جام سیف اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے 5 کلومیٹر دائرے میں دیہات کو گیس فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ذیلی کمیٹی کو حکام نے بتایا کہ بادَر گیس فیلڈ کے 42 دیہات کی گیسفکیشن منصوبے کی لاگت 61 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ، ذیلی کمیٹی نے کہا کہ بادَر گیس فیلڈ کے 42 دیہات کی گیسفکیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔کمیٹی نے بادَر گیس فیلڈ گھوٹکی کے 5 کلومیٹر دائرے میں باقی 42 دیہات کو گیس فراہم کرنے اور گیس فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ذیلی کمیٹی کو حکام نے بتایا کہ گیس پیدا کرنے والے فیلڈز کے 5 کلومیٹر دائرے میں دیہات کو گیس فراہمی کیلئے جامع پالیسی گائیڈ لائنز تیار کی جا رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments