اٹارنی جنرل کے گھر چھاپہ عدالت نے 5 ملزموں کی 12اگست تک گرفتاری روک دی

اٹارنی جنرل کے گھر چھاپہ  عدالت نے 5 ملزموں کی 12اگست تک گرفتاری روک دی

لاہور (نیوز ایجنسیاں)اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے مقدمے میں نامزد پانچ ملزموں نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ،عدالت نے پانچوں ملزموں کو 12اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ذولفقار احمد نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملزموں میں خاتون پولیس اہلکار سیرت طارق ، عمران خان ،سلمان خوشی ،نجف علی اور ذیشان اکرم شامل ہیں ۔عدالت نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...