گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس کے ملزم سعد عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل  کیس کے ملزم سعد عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس کے ملزم سعد عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹیجج عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی تو پولیس نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی تھی۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...