دہشتگردارمان کی بلوچ لبریشن فرنٹ سے لاتعلقی، معافی کی اپیل

دہشتگردارمان کی بلوچ لبریشن فرنٹ سے لاتعلقی، معافی کی اپیل

ایران میں اغوا کے بعد دہشتگرد تنظیم میں شامل کیا گیا، چھ ماہ عسکری تربیت حاصل کی نوجوان دہشتگرد تنظیموں کے جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آئیں،ارمان

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل دہشت گرد ارمان بلوچ نے کالعدم بلوچ  لبریشن فرنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے اور ریاستی اداروں سے معافی کی درخواست کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور دیگر عسکری تنظیموں سے افراد کے ہتھیار ڈالنے اور لاتعلقی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ارمان بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ روزگار کی تلاش میں ایران گیا، جہاں دہشت گردوں نے اسے اغوا کرکے پہاڑوں پر منتقل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پہاڑوں میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر قمر بروہی سے ملاقات کے بعد وہ تنظیم میں شامل ہوا۔ ارمان بلوچ چھ ماہ تک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رہا، عسکری تربیت حاصل کی اور تمپ و بلیدہ میں دو حملوں میں شریک رہا۔ارمان بلوچ کے مطابق بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ راستہ غلط ہے ، تاہم تنظیم چھوڑ کر گھر واپس جانے کی خواہش پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ کبھی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا اور ریاستی اداروں سے معافی کا طلبگار ہے ۔ارمان بلوچ نے بلوچستان کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آئیں، اپنے ملک سے وفادار رہیں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں۔ نوجوانوں کی فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی در اصل دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈے ، جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...