اقلیتوں کاتحفظ آئینی ذمہ داری

اقلیتوں کاتحفظ آئینی ذمہ داری

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما راجہ اظہر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

یہ صرف ایک دن نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادریوں کے احترام، مساوی مقام اور حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا دن ہے ، پاکستان کی بنیاد کسی ایک مذہب یا طبقے کی بالادستی پر نہیں بلکہ تمام شہریوں کو برابر حقوق دینے کے اصول پر رکھی گئی، قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق دینے کا واضح تصور پیش کیا تھا، ان کا تصورِ پاکستان نفرت نہیں بلکہ برداشت، باہمی احترام اور مساوات کا راستہ دکھاتا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اقلیتی برادریاں پاکستان کا برابر کا حصہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...