نااہلی کی درخواست13سال بعد مسترد

نااہلی کی درخواست13سال بعد مسترد

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کو مبینہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کی 13 برس پرانی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

 عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت کسی رکن پارلیمنٹ کے خلاف نااہلی کا اعلامیہ جاری کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کو حاصل نہیں جبکہ کو وارنٹو کی کارروائی کے ذریعے عدالت خود کسی شخص کی نااہلی پیدا نہیں کرسکتی۔ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عطا محمد چانڈیو کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں شازیہ مری کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے لیے مبینہ طور پر جعلی بی اے کی ڈگری استعمال کرنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...