گندم مزید مہنگی، 10 کلو آٹے کی طلب پوری نہ ہوسکی

 گندم مزید مہنگی، 10 کلو آٹے کی طلب پوری نہ ہوسکی

لاہور میں آٹا 112، پشاور اور کراچی میں 150 روپے کلو بکنے لگا 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1125روپے وصول کی جانے لگی

لاہور (عمران اکبر )محکمہ فوڈ کی جانب سے پاسکو سے 10لاکھ میٹرک ٹن گندم لینے کے باوجود گندم مزید مہنگی ہوگئی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں آٹا کی ڈیمانڈ سپلائی کا معاملہ لٹک گیا۔ گزشتہ روز لاہور میں گندم کی من مانی قیمت 4630، راولپنڈی میں 4730روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ روز لاہور میں 4600اور راولپنڈی میں 4700روپے من بیچی جارہی تھی۔ اسلام آباد میں گندم بدستور 4800روپے اور پشاور، کراچی میں 5ہزار روپے من فروخت ہوتی رہی۔لاہور میں یومیہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی طلب 2لاکھ 20 ہزار ہے جبکہ سپلائی بدستور ایک لاکھ دس ہزار کم رہی، بڑے سٹوروں پر 10کلو کے آٹے کے تھیلے غائب ہیں ، جہاں دستیاب ہیں وہاں 1125 روپے میں بیچے جارہے ہیں۔ جبکہ پرچون میں آٹا لاہور میں 112 روپے کلو اور پشاور اور کراچی میں 150 روپے کلو فروخت ہوتا رہا ، لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت بھی 20 سے 25 روپے وصول کی جارہی ہے حالانکہ سرکاری قیمت 14 روپے ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...