شدید گرمی اور حبس میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری
شام اور رات کے اوقات میں طلب بڑھنے پر بجلی کی طویل بندش،شہری پریشان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) شدید گرمی اور حبس میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، صارفین شدید پریشانی کاشکار ہیں ، تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث صارفین کو کم و بیش 8 سے 10 گھنٹے بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ، شام اور رات کے اوقات میں طلب بڑھنے پر غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ۔آر اے بازار ،بھٹہ چوک، شالیمار ،باغبانپورہ، داروغہ والا، شادی پورہ، قلعہ گجر سنگھ، سمن آباد، والٹن روڈ، چونگی امرسدھو، بادامی باغ، شاہدرہ، امامیہ کالونی کے مختلف علاقوں میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments