لیسکو، میپکو کی نجکاری، لاہور، کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

لیسکو، میپکو کی نجکاری، لاہور، کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

اسلام آباد (مدثر علی رانا) حکومت نے لیسکو اور میپکو کی نجکاری جبکہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ای وائی پارتھنون کنسورشیم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشاورتی معاہدے کی تیاری کی غرض سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ۔ معاون خصوصی محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے 257ویں اجلاس میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں لیسکو اور میپکو کی نجکاری کو بڑی نجکاری کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی جبکہ دونوں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری بھی لازم قرار دی گئی۔دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے تحت پانچویں جائزے کے مذاکرات ستمبر میں ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے دوران ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے تحت پانچویں جائزے پر مذاکرات ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کامیاب مذاکرات کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام کی پانچویں قسط جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔ پانچویں قسط کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...