عمران خان کی صحت ہماری ریڈلائن
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے عمران خان کی صحت ہماری ریڈلائن ہے ، اس معاملے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں اور زیر التوا مقدمات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اورکہا عمران خان کی صحت کے بارے میں پارٹی کو مکمل معلومات نہیں مل رہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق سامنے آنے والی خبر درست ہے ، تاہم ملاقاتوں کی عدم دستیابی کے باعث ان کی صحت کے بارے میں صورتحال واضح نہیں ہوپارہی۔ پرامن احتجاج ان کا حق ہے اور وہ یہ حق استعمال کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments