سسٹم فیل کا بیان سنجیدہ معاملہ
سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر کی جانب سے سسٹم فیل ہونے کا بیان انتہائی اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر کابینہ کا حصہ ہوتا ہے ، اس لیے اس نوعیت کا بیان تشویش کا باعث بنتا ہے ۔ ملک کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ایک حکومتی وزیر کی جانب سے سسٹم فیل ہونے کی بات سامنے آنے کے بعد ہمیں بھی صورتحال پر تشویش ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے بعد پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات تین حصوں میں کرانا ہی وہاں دھاندلی کی ابتدا تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments