حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام کرے : ہائیکورٹ

 حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام کرے : ہائیکورٹ

آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ، اللہ کو راضی کر نے کی کوشش کی گئی:ریمارکس جسٹس شاہدکریم کا8سال سے زیرسماعت سموگ کیس کا268صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ

 لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ 268 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوشش کی گئی کہ ان اقدامات سے اللہ تعالیٰ کو راضی کیا جائے ۔ امید ہے جب اللہ تعالیٰ کے روبرو پیش ہوں تو کہہ سکیں کہ ہم نے لوگوں کی فلاح اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کچھ کیا ہے ۔ عدالت نے معاونین، افسران اور وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت بارشیں  ہونا اور بارشیں نہ ہونا ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کو کام کرنا چاہیے ، جبکہ آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہیں۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی تقریباً 285 سماعتیں ہوئیں اور یہ کیس 8 سال تک زیرسماعت رہا۔ کیس میں سموگ، ماحولیات، پانی اور ٹریفک سے متعلق امور پر احکامات جاری کیے گئے ۔عدالت نے زراعت، آبپاشی، ہاؤسنگ سوسائٹیوں سمیت دیگر امور پر بھی ہدایات جاری کیں۔ درختوں کی کٹائی روکنے اور نئے درخت لگانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے گئے ۔تفصیلی فیصلے میں تمام متعلقہ اداروں کی رپورٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ہارون فاروق سمیت دیگر نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...