این سی سی آئی اے نے سائبر بلیک میلنگ کا نیٹ ورک پکڑ لیا

این سی سی آئی اے نے سائبر  بلیک میلنگ کا نیٹ ورک پکڑ لیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے لاہور کی بڑی کارروائی، ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، ملتان میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی ڈائریکٹر پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی، ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے ،  گرفتاریوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 3 موبائل فونز اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہئے ، تفتیش میں ایک متاثرہ شہری سے لاکھوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...