ہائیکورٹ:پی ٹی آئی خوشاب کے 29کارکن نظربند، جواب طلب

ہائیکورٹ:پی ٹی آئی خوشاب کے 29کارکن نظربند، جواب طلب

5اگست کو پی ٹی آئی نے کوئی احتجاج نہیں کیا،ایک روز قبل ہی کارکن نظر بند کر دئیے ڈی پی او خوشاب الزامات کا ثبوت فراہم نہیں کرسکے ،وکیل، رہائی کے حکم کی استدعا

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صادق محمود خرم نے تحریک انصاف کے 29 کارکنوں کی 30 روزہ نظر بندی کے خلاف درخواست پرخوشاب کے ڈی سی اور ڈی پی او سے جواب طلب کرلیا، ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی سی خوشاب نے نظر بندی کے غیر قانونی احکامات جاری کئے ،پاکستان تحریک انصاف نے  

پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان کیا تھا،احتجاج سے ایک روز قبل ہی 29 کارکنوں کو گھروں سے پکڑ کر نظر بند کر دیا گیا،ڈی پی او خوشاب الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے ،پانچ اگست کو پی ٹی آئی نے کوئی احتجاج نہیں کیا ،سات اگست کو جماعت اسلامی کے احتجاج کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،استدعا ہے کہ عدالت نظر بندی کے احکامات کا لعدم قرار دے کر کار کنوں کو رہا کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...