اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے کے مقدمہ میں مزید دفعات شامل ملزموں کی عبوری ضمانت میں تو سیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر پولیس کے مبینہ چھاپے کے مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، چوری اور زبردستی گھر میں داخل ہونے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔
سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے میں نامزد ایس ایچ او سمیت 11 پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مقدمے میں مزید دفعات شامل کئے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملز موں کی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments