باسمتی چاول کی جنگ میں پاکستان فاتح:آسٹریلوی عدالت میں بھارت کو شکست
اسلام آباد (وقائع نگار)آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا (APEDA) کی اپیل مسترد کردی، جس کے بعد باسمتی کے نام پر بھار تی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
وزارتِ تجارت کے مطابق عدالت نے اپیڈا کو فریقِ مخالف کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ،اس طرح باسمتی چاول کی اس جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا یہ پاکستان کی بڑی قانونی فتح ہے ، وزارتِ تجارت کے مطابق آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔ اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کے لفظ کو بطور سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹر ڈکرانے کی درخواست دی تھی۔ آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے اور پاکستانی تاجروں و برآمدکنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی اور جائز حق حاصل ہے ۔وزارتِ تجارت نے کہا کہ وفاقی عدالت کا فیصلہ باسمتی پر پاکستان کے تاریخی اور جغرافیائی حق کی توثیق ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان آسٹریلیا میں مستند پاکستانی باسمتی کی مارکیٹنگ کا حق برقرار رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments