دریائے سندھ میں باپ اور2بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے
شکیل ،اسکے 2بیٹوں شرجیل،خضرکے علاوہ نوجوان اویس اورمشال کی تلاش جاری
صوابی(دنیا نیوز)دریائے سندھ ہنڈ کے مقام پر ایک باپ اور اس کے دو بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے ،ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والوں میں چارسدہ کارہائشی 26سالہ اویس، مردان کے رہائشی 45سالہ شکیل، اس کے دو بیٹے 20سالہ شرجیل، 16سالہ خضر اور یارحسین کارہائشی 14سالہ مشال شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیمیں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments