غزہ منصوبہ ، اختلافات ختم کرنے کشنر،ملادینوف اسرائیل جائینگے

غزہ منصوبہ ، اختلافات ختم کرنے کشنر،ملادینوف اسرائیل جائینگے

دورہ عوامی طور پر غزہ امن کونسل کے 15 نکاتی منصوبے کی مخالفت کے بعد ہو رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے اور داماد جیرڈ کشنر، غزہ امن کونسل کے سربراہ نکولائے ملادینوف کے ہمراہ اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔اس دورے کا مقصد غزہ امن منصوبے سے متعلق اختلافات کو حل کرنا ہے ، جسے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نتن یاہو نے مسترد کر دیا ہے ۔جیرڈ کشنر اور نکولائے ملادینوف اسرائیل کے علاوہ مصر کا بھی دورہ کریں گے ۔ مصر مذاکرات میں اہم ثالثوں میں سے ایک ہے ۔یہ دورہ نتن یاہو کے عوامی طور پر غزہ امن کونسل کے 15 نکاتی منصوبے کی مخالفت کیے جانے کے بعد ہو رہا ہے ۔اس منصوبے کے تحت حماس نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار غزہ پر حکمرانی کرنے والی ایک نئی فلسطینی کمیٹی کے حوالے کر دے گی۔امن کونسل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جیرڈ کشنر اور نکولائے ملادینوف امید رکھتے ہیں کہ اس دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے "تعمیری بات چیت" ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...