باغ کے دو حلقوں میں 23پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ
مظفرآباد (محمد اسلم میر )آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے ترمیمی شیڈول کے مطابق حلقہ ایل اے 15 وسطی اور حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ میں آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔
پولنگ عملہ اور فورسز دونوں حلقوں میں پولنگ سٹیشنز پر پہنچ چکے ،سخت سکیورٹی میں پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد باغ کے دونوں حلقوں کے انتخابی نتائج ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئے ، ان نشستوں پر ہونے والی دوبارہ پولنگ آزاد کشمیر اسمبلی میں مختلف جماعتوں کی مجموعی پوزیشن پر اثر انداز ہوسکتی ہے ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد دونوں حلقوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن نے 11 اگست کو ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے مجموعی 23 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا ایل اے 15 کے 9 جبکہ ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments