ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی کی بھرتی کاعمل روکدیا گیا

 ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی کی بھرتی کاعمل روکدیا گیا

اس عہدہ پر صرف ریگولر بنیادوں پر ہی تقرری ہو سکتی :وکیل درخواست گزار اسامی کیلئے 9 اگست کے اشتہار پر کارروائی معطل،مزید سماعت 17 اگست کو ہو گی

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ21 کے عہدہ پاکستان حلال اتھارٹی (پی ایچ اے ) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل کی بھرتی کے عمل کو آئندہ سماعت تک روکتے ہوئے وفاق، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے اختر احمد بگھیو کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری  کردیا،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل محمد عثمان نواز نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر کو پاکستان حلال اتھارٹی میں 10 اپریل 2020 کو ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا،ریگولیشنز کے  تحت اس اسامی پر صرف ریگولر بنیادوں پر ہی تقرری ہو سکتی ہے ،بورڈ نے درخواست گزار کو ریگولر کرنے کی سفارش کر رکھی ہے ، جس پر وفاقی حکومت نے ابھی تک انکار نہیں کیا،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سرفراز رؤف، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایڈمن آفیسر (لیگل) پیش ہوئے اور نوٹس وصول کیا،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت بورڈ کو ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا اختیار نہیں ہے ،انہوں نے درخواست پر شق وار جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی،عدالت نے مذکورہ اسامی کیلئے مشتہر کئے گئے 9 اگست 2026 کے اشتہار پر کارروائی معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اس پر عہدے پر تقرری سے روک دیا،کیس کی مزید سماعت 17 اگست کو ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...