بانی سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق ترکیے میں پھسل کر زخمی، کراچی منتقل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیے میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے ۔
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ میں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے ۔سیلانی ویلفیئر کے مطابق گرنے سے مولانا بشیر فاروق قادری کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے ،وہ گزشتہ صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے ، جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments