پی پی آزادکشمیرنے 10رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
خواجہ طارق سعید، سردار عنایت، شیخ خورشید ، رئیس انقلابی و دیگرشامل کارروا ئی الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط اور فیصلوں کی خلاف ورزی پر کی گئی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے 10 پارٹی رہنماؤں کو پارٹی رکنیت سے خارج کردیا۔ بتایا گیاہے کہ جنرل الیکشن 2026 میں پارٹی نظم و ضبط اور فیصلوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ جن کو پارٹی سے نکالا گیا ان میں مرکزی نائب صد ر خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ، سردار عنایت اللہ عارف، پی پی ضلع حویلی کے صدر شیخ خورشید ،ایل اے 44 ویلی راولپنڈی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حمزہ مجید بزمی ،کوٹلی سے ملک یوسف، رشید بانینان ،سدھنوتی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی ،سابق جنرل سیکرٹری پی پی سٹی میرپور راجہ ذوالفقار ،پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چودھری عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور جموں کے نائب صدر شوکت وزیر علی شامل ہیں ۔ کارروائی کا نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت متعلقہ قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments