امریکا میں بکریاں بھی ’’گرین بس‘‘میں سفر کرنے لگیں
پورٹ لینڈ(نیٹ نیوز)اب بکریاں بھی گرین بس میں سفر کرنے لگی ہیں۔امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک انتہائی دلچسپ اور انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں دو آوارہ بکریاں گھومتے گھومتے ایک بس سٹیشن میں جا گھسیں اور وہاں کھڑی بس پر بھی سوار ہو گئیں۔
مقامی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ 911 پر اطلاع ملی کہ ڈویژن سٹریٹ کے بس سٹیشن پر دو بکریاں آزادانہ گھوم رہی ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دونوں بکریاں بڑے آرام سے سٹیشن پر آئیں، کچھ دیر کے لئے بس کے اندر داخل ہوئیں اور پھر نیچے اتر کر قریب واقع ایک شاپنگ سنٹر کی طرف نکل گئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں تلاش شروع کی لیکن بکریاں غائب ہو چکی تھیں اور ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا کہ وہ کہاں سے آئی تھیں اور ان کا کہاں جانے ارادہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments