پاکستان کھپے ، بلاول بھٹو زرداری کا یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری

  پاکستان کھپے ، بلاول بھٹو زرداری  کا یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطن عزیز پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے۔

 صرف 21 سال بعد ہم اپنی آزادی کی سنچری منائیں گے ،آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں تھا، یہ پاکستان کے لوگوں سے ، ان علاقوں اور ریاستوں سے حقوق کا وعدہ تھا جنہوں نے پاکستان کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم نے اس وعدے کو اپنے آئین میں لکھا، ہم اسے بار بار دہراتے ہیں مگر ہمیشہ نبھاتے نہیں۔ بلاول زرداری بھٹو نے کہا کہ 2047 تک ہماری نسل کا کام ہے اس آئینی وعدے کو ہر گھر تک پہنچا ئے تاکہ محنت کی کمائی سے گھر چل سکے ، نوجوانوں کو عزت کا روزگار ملے ، ہر ووٹ کا احترام ہو اور ہر علاقے کو پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملے ۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ آزادی ہر گھر تک، جشن آزادی مبارک، پاکستان کھپے ، پاکستان پائندہ باد۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...