عبدالرازق خلجی سے ملاقات
کوئٹہ ( آئی این پی )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی فوری مدد کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور ان کی بہادری، انسانی ہمدردی اور بروقت مدد پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالرازق خلجی نے مشکل گھڑی میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کی جس پر انہیں فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باہمت، فرض شناس اور انسان دوست نوجوان معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments