صوبہ ہزارہ کی حمایت،علیم خان کاشکریہ
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی کھل کر حمایت کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
ہم ان کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں،عبدالعلیم خان کی جاندار حمایت صوبہ ہزارہ تحریک کے لیے حوصلے کا باعث ہے ،نئے صوبوں کے قیام سے کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، آئینی طور پر نئے صوبے بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اگر عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کیے جاسکتے ہیں تو یہ کام جلد ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments