HIV، ہیپاٹائٹس سی کے تدارک کیلئے تکنیکی ورکنگ گروپ قائم

 HIV، ہیپاٹائٹس سی کے تدارک کیلئے تکنیکی ورکنگ گروپ قائم

ڈاکٹر اظہر کیانی کنوینر،15رکنی ورکنگ گروپ میں ماہرین صحت بھی شامل

 اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت قومی صحت نے ملک میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سی کے تدارک کیلئے تکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا جو دونوں بیماریوں کی روک تھام کے قومی پروگرام کو مؤثر بنانے کے لیے حکومت کو تکنیکی سفارشات و تجاویز پیش کرے گا۔ 15 رکنی ورکنگ گروپ کے کنوینر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ) ڈاکٹر عبدالولی خان گروپ کے ممبر و سیکرٹری ہوں گے ۔ گروپ میں ملک بھر سے متعدی امراض، ایپیڈیمولوجی، ہیپاٹولوجی، بلڈ سیفٹی اور پیتھالوجی کے شعبوں سے وابستہ ماہرینِ صحت شامل کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...