مجوزہ این 5کے ماحو لیاتی تحفظ کیلئے 11کروڑ کا کنسلٹنسی منصوبہ منظور
منصوبہ کیلئے این ایچ اے کو رقم ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک فراہم کر یگا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے این-5 ہائی وے کی تعمیر نو کیلئے ماحولیاتی اثرات و تبدیلی کا جائزہ لینے کیلئے 11 کروڑ روپے سے زائد کے کنسلٹنسی منصوبے کی منظوری دیدی ۔دستاویز کے مطابق یہ کنسلٹنسی خدمات ایم ایس نری انٹرنیشنل لمیٹڈ کو ایم/ایس یوڈی تیانچینگ پلاننگ اینڈ ڈیزائن (بیجنگ)کمپنی لمیٹڈ کیساتھ مشترکہ منصوبے اور ایم/ایس سسٹمز انجینئرنگ ایسوسی ایٹ کو ذیلی کنسلٹنٹ کے طور پر شامل کرتے ہوئے فراہم کی جائیں گی۔ منظور شدہ کنسلٹنسی کی مجموعی لاگت 394291 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments