سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار ،سیاسی بے چینی ختم ہوگی:شیخ رشید

سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار ،سیاسی بے چینی ختم ہوگی:شیخ رشید

احساس ہوا کہ عدالتیں زندہ ہیں ، قوم کا جسٹس شاہد وحید کے فیصلے کو سلام فیصلے سے عدلیہ کی آزادی میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ اسے چار چاند لگ گئے

راولپنڈی (دنیا نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شاندار اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے عوام میں پائی جانے والی سیاسی بے چینی کا خاتمہ ہوگا ، ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج کے فیصلے سے لوگوں کو احساس ہوا کہ عدالتیں ابھی زندہ ہیں، قوم جسٹس شاہد وحید کے فیصلے کو سلام پیش کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے اہم ہے اور اس سے عدلیہ اور جسٹس شاہد وحید کے بینچ کا پرچم بلند ہوا ،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو رہائی اور سہولتیں ملیں گی، آج کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی میں اضافہ ہوا ہے اور اسے چار چاند لگ گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...