ملک میں گندم کی فروخت کیلئے نیا فارمولا تشکیل دینے کا فیصلہ

 ملک میں گندم کی فروخت کیلئے نیا فارمولا تشکیل دینے کا فیصلہ

فلور ملز، محکموں ،اداروں کو 85 فیصد مقامی ، 15 فیصد درآمدی گندم فراہم کی جائیگی وزارت فوڈ سکیورٹی نے گندم فروخت کا نیا فارمولا منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی فروخت کے لیے نیا فارمولا تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے نئے فارمولے کے تحت فلور ملز، محکموں اور دیگر اداروں کو گندم 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی فراہم کی جائے گی۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اس حوالے سے سمری وزیراعظم اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو منظوری کے لیے بھجوا دی ۔ ای سی سی کا اجلاس آج وزارت خزانہ میں طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کریں گے ۔اجلاس کے ایجنڈے میں پاسکو کے گندم ذخائر تمام وصول کنندہ اداروں کو 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی گندم کے تناسب سے فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...