گجرات :نا معلوم افراد کی فائرنگ ،مولانا طلحہ جاں بحق

گجرات :نا معلوم افراد کی فائرنگ ،مولانا طلحہ جاں بحق

مدرسے میں تلاوت کررہے تھے ، ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جان کی بازی ہارگئے

گجرات(آن لائن،سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) تھانہ کنجاہ کے علاقے شادیوال میں عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی گزشتہ روز مدرسے میں قرآنِ پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے 4 نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...