پرائیویٹ حج سکیم 2027 کیلئے واجبات کی وصولی شروع

پرائیویٹ حج سکیم 2027  کیلئے واجبات کی وصولی شروع

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے لیے حج پورٹل کے ذریعے عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ پرائیویٹ حج سکیم کا مجموعی کوٹہ 71 ہزار 696 نشستیں مقرر ہے ۔

 ، وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم سے متعلق بکنگ، کمپنی اور حج پیکیج کے انتخاب سمیت تمام مالی معاملات صرف وزارت کے مجاز ڈیجیٹل نظام، حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے انجام دیئے جائیں۔ واجبات کی ادائیگی بھی آن لائن اسی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا سکے گی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے کسی بھی حج منظم کمپنی کو عازمین حج سے براہ راست رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عازمین حج کسی بھی کمپنی یا فرد کو نقد رقم، چیک یا کسی غیر مجاز ذریعے سے ادائیگی کرنے سے گریز کریں اور مالی لین دین صرف حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے مکمل کریں ورنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے ۔ پرائیویٹ حج سکیم میں نئی رجسٹریشن کا عمل بھی حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...