اہلخانہ کی فتنہ الہندوستان دہشتگردوں سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری
راولپنڈی (دنیا نیوز)فتنہ الہندوستان کی شرپسند کارروائیوں کے باعث ان کے خاندان والے بھی نفرت اور لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں
۔ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد لائبہ نذر سے اہلخانہ نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ تربت کے رہائشی نذر محمد نے اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے نکلی تھی جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہے ، ہمیں معلوم نہیں کہ لائبہ نذر کہاں اور کس کے ساتھ ہے ، اگر لائبہ نذر کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے فعل کے ساتھ خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کو دہشتگردی سے بیزاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments