این سی سی آئی اے میں 351 اسامیوں پر بھرتی شروع

این سی سی آئی اے میں 351  اسامیوں پر بھرتی شروع

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے ماتحت قائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے )نے سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں 351 خالی اسامیوں پر بھرتی شروع کر دی۔

 گریڈ 14 کے 48 سب انسپکٹرز، 15 ٹیکنیکل اسسٹنٹس ، 8 سٹینو ٹائپسٹس ،گریڈ 11 کے 6 اپر ڈویژن کلرکس، گریڈ 9 کے 36 اے  ایس آئیز، گریڈ 5 کے 174 کانسٹیبل اور 64 کانسٹیبل ڈرائیورز کو بھرتی کیاجائیگا۔ کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر و الیکٹریکل انجینئرنگ میں اعلیٰ ڈگریوں سمیت گریجوایشن، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک پاس امیدواراہل ہونگے ۔تمام اسامیاں اوپن میرٹ ،صوبائی و علاقائی کوٹے ، خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کیلئے مختص تناسب کے تحت پر کی جائینگی۔ امیدواروں سے 7 ستمبر تک آن لائن درخواستیں طلب،جسمانی پیمائش، فزیکل دوڑ اور کمپیوٹر بیسڈ تحریری امتحانات کے بعد میرٹ لسٹیں مرتب کی جائینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...