راولپنڈی:حنا جاوید قتل کیس، خاوند اور ملازم کا جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی:حنا جاوید قتل کیس، خاوند اور ملازم کا جسمانی ریمانڈ

مقتولہ کا سسر بھی شامل تفتیش، دونوں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل فیصل نے اپنے ملازم ذیشان کو واردات میں شامل ہونے کیلئے رقم دی:پولیس

راولپنڈی (خبر نگار) پولیس نے حنا جاوید قتل کیس میں مرکزی ملزمان شوہر فیصل اصغر اور اس کے ملازم ذیشان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی رسی، چھری اور تار بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ تفتیش کے دوران دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم فیصل اصغر کے والد کو بھی شامل تفتیش اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ تفتیش کے مطابق فیصل اصغر نے اپنے ملازم ذیشان کو قتل کی واردات میں شامل ہونے کیلئے رقم دی جبکہ ذیشان نے قتل کے دوران فیصل اصغر کی معاونت کی۔ حنا جاوید کو 20اگست کو تھانہ سول لائن کے علاقہ لال کرتی میں بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا تھا، لاش گھر کے باتھ روم سے رسیوں سے بندھی ہوئی ملی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...