پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 5 تحریکِ التوا پیش کی جائیں گی
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے 45ویں اجلاس کی دوسری نشست پیر کو دوپہر 2 بجے ہوگی، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔
اجلاس میں محکمہ کوآپریٹو سے متعلق ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ ارکانِ اسمبلی مختلف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے ۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پانچ موجودہ تحریکِ التوا بھی بحث کے لیے پیش کی جائیں گی، جبکہ ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے عوامی معاملات ایوان میں اٹھائیں گے ۔ اجلاس میں صوبائی موٹر گاڑیوں (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2026 اور املاک مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2026 بھی پیش کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کریمینل پراسیکیوشن (ترمیم) بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران مختلف سالوں کی متعدد آڈٹ رپورٹس، پرفارمنس آڈٹ رپورٹس اور سپیشل آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ دوسری نشست میں مختلف محکموں کی کارکردگی، عوامی مسائل اور حکومتی معاملات سے متعلق ارکان اسمبلی کی جانب سے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے حکومت سے جواب طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں قانون سازی، محکمانہ امور اور آڈٹ رپورٹس سمیت متعدد اہم امور شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments