ہمیں کسی جماعت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،سعید غنی

ہمیں کسی جماعت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،سعید غنی

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمیں کسی جماعت اسلامی، ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی یا کسی اور سیاسی جماعت کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیں عوام کی فلاح پر عوام کے ووٹ ملتے ہیں ۔

ہم اتنے کم نظر یا ہند ذہن نہیں کہ منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ہم نے عوام کے ووٹوں کے لئے عوام کی خدمت کی ہے ، ماضی میں یہاں پر عوامی خدمت کی بجائے ٹھپہ مافیا نے عوام کو پستی میں دھکیل دیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ ہم کسی تنقید کرنے والوں کو جوابدہ نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی یوسی 8 میں کلک اور ٹائون میونسپل کارپوریشن کورنگی کے اشتراک سے تعمیر شدہ بینظیر بھٹو شہید کرکٹ گرائونڈ اور فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...