قصور:عرس بابا بلھے شاہؒ اختتام پذیر ہوگیا
قصور(نمائندہ دنیا)برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداﷲ شاہ المعروف بابا بلھے شاہؒ کا 269واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
عرس کی تقریبات میں ملک کے مختلف دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں زائرین نے شرکت کی، مزار پر حاضری دی اور چادر پوشی و پھولوں کی چادریں پیش کرکے اپنے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔عرس مبارک کے تینوں ایام کے دوران حاجی صفدر علی انصاری کی سرپرستی میں امورِ مذہبیہ کمیٹی کے چیئرمین وممبران نے اپنی جیب سے دور دراز سے آنے والے زائرین کیلئے وسیع لنگر کا اہتمام کیا جبکہ مزار پر روح پرور ماحول رہا اور زائرین کی جانب سے فاتحہ خوانی، تلاوتِ قرآن پاک، درود و سلام اور خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments