بلاول کی منگنی یا شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں:میئر کراچی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایسی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔یاد رہے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو نے کسی غیر ملکی لڑکی سے شادی کی ہے ،صارفین نے مرتضیٰ بھٹو، شاہ نواز بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی غیرملکی افراد سے شادی سے سلسلے جوڑ دئیے تھے ،سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا تھا تاہم اب اسکی تردید کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments