دیامر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں کیا گیا:وزارت اقتصادی امور
اسلام آباد(اے پی پی)وزارت اقتصادی امور نے دیامر بھاشا ڈیم کے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کی منسوخی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا پیداواری منصوبہ منسوخ نہیں کیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا دیامر بھاشا ڈیم کے پاور جنریشن منصوبے کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، دیامر بھاشا ڈیم بدستور قومی ترجیحی منصوبہ ہے ۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ پن بجلی کی پیداوار بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments