شدید گرمی،حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری،شہریوں کاجینا محال
کہیں گھنٹہ اور کہیں 6گھنٹے تک بجلی بند، ٹرپنگ نے صارفین کی پریشانی بڑھا دی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید گرمی اور حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو ریجن میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں ، مختلف علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے نام پر 1 گھنٹے سے 30 منٹ تک وقفے وقفے سے جبری لوڈشیڈنگ جاری ہے ،ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی جبکہ دیہی علاقوں میں دورانیہ 6 گھنٹے تک ہے ، شام اور رات کے اوقات ٹرپنگ نے پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ،گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ۔دن کے اوقات سولر سسٹم ہونے کی وجہ سے لیسکو کی طلب 35 سو سے 37 میگاواٹ تک جاتی ہے ،رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے سے طلب 5200 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں کمی اور لیسکو کا خستہ حال ڈسٹری بیوشن سسٹم لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments