ڈائریکٹر جنرل (ٹیکس پالیسی آفس) کی تقرری کا عمل شروع، درخواستیں طلب

ڈائریکٹر جنرل (ٹیکس پالیسی آفس)  کی تقرری کا عمل شروع، درخواستیں طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ٹیکس پالیسی کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل (ٹیکس پالیسی آفس) کی اسامی پر تقرری کا عمل شروع کر دیا۔۔۔

 ٹیکس پالیسی، مالیاتی نظم و نسق اور عوامی مالیات کے شعبوں میں کم از کم 12 سال تجربہ رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، یہ تقرری سپیشل پروفیشنل پے سکیل (SPPS-I) کے تحت کنٹریکٹ بنیادوں پر ہو گی، ماہانہ تنخواہ 20 لاکھ روپے تک مقرر کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق امیدوار کی اکنامکس، پبلک فنانس، پبلک یا ٹیکسیشن پالیسی میں ماسٹرز ڈگری یا اعلیٰ تعلیمی قابلیت ہونی چاہیے ۔ کامیاب امیدوار کو ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری، ٹیکس پالیسی اصلاحات کی نگرانی اور نتائج کا جائزہ لینے ، حکومتی اداروں، نجی شعبے ، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے کرنا ہوں گے ۔ عمر کی بالائی حد مقرر نہیں کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...